لاہور، سرگودھا(شوبز رپورٹر، نمائندہ جنگ)لاہور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے بھارتی چینلز کی نشریات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شوکت علی چوہدری اور دیگرنے کہا ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر اگلی صفوں پر پاک فوج کا ساتھ دیں گے۔ نمائندہ جنگ کے مطابق سرگودھا کے کیبل آپریٹرز نے بھی بھارتی فلمیں اور ٹی وی ڈرامے نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔شہریوں نے کہا ہے کہ تمام بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کیا جائے۔