• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، کائرون پولارڈ اور عمر امین نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، جواب میں پشاور زلمی نے 19اعشاریہ 2 اوورز میں 3 وکٹیں گنواکر ہدف حاصل کرلیا۔

اوپنرز امام الحق اور فلیچر نے اوپننگ پارٹنر شپ میں 34 رنز بنائے۔

پوائنٹس ٹیبل


85 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد عمر امین اور پولارڈ نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 87 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلائی۔

عمر امین 54 اور پولارڈ نے 52 رنز پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز کے محمد عرفان، محمد الیاس اور شاہدی آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کا 173رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو میچ جیتنے کے لئے 173 رنز کا ہدف دیا ہے۔


اس کے بعد جانسن چارلس بیٹنگ کے لئے آئے اور دونوں بیٹسمینوں نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 76رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 114 تک پہنچایا، چارلس 57رنز بناکر ڈاؤسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ونس تھے جو 41 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

کرسچین نے 18 جبکہ شاہد آفریدی نے صرف ایک رن بنایا۔

شعیب ملک نے ناقابل شکست 28 رنز کی اننگز کھیلی، یوں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔

حسن علی، ڈاؤسن اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین