• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر پشاور سمیت 20 اعلیٰ افسران کی تقرری اور تبادلے

خیبرپختونخوا حکومت نے کمشنر پشاور سمیت 20 اعلیٰ افسروں کےکیتقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے، تبدیل ہونے والوں میں 6کمشنرز بھی شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق کمشنر پشاور شہاب علی شاہ کو سیکرٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ جبکہ کمشنر ہزارہ امجد علی خان کو کمشنر پشاور مقرر کر دیا گیا ۔سیکرٹری اطلاعات قیصر عالم محکمہ ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مختیار احمد سیکرٹری اطلاعات اور سرفراز درانی سیکرٹری انرجی اینڈ پاور مقرر کیا گیا ہے۔

کمشنر کوہاٹ مطاہر زیب کو کمشنر مردان جبکہ کمشنر بنوں سید عبدالجبارکمشنر کوہاٹ تعینات کیا گیا ہے۔

کمشنر ملاکنڈ ظہیرالاسلام کمشنر ہزارہ اورعادل صدیق کو کمشنر بنوں مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین