• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا مداح ہوگیا ہوں، سابق بھارتی چیف جسٹس

نئی دہلی(پی پی آ ئی) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے عمران خان کو فہم و فراست کا مالک قرار دیتے ہوئے خود کو ان کا مداح قرار دے دیا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر کو ’عقل مندانہ اور تحمل سے بھرپور قرار دیا۔ سابق چیف جسٹس نے کہا ہے کہ وہ کرکٹر سے سیاست میں آنے والے عمران خان کے پہلے مداح نہ تھے لیکن اب ایسی بات نہیں پہلے میں عمران خان پر تنقید کرتا تھا لیکن اب ٹی وی پر ان کی سمجھ بوجھ اور تحمل سے بھرپور تقریر سن کر ان کا مداح ہوگیا ہوں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی تحویل میں موجود بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو ’ امن اور خیرسگالی کے طور پررہا کردیا ہے۔

تازہ ترین