اسلام آباد (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران شہباز شریف اپنی نشست سے اٹھ کر آصف علی زرداری کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران خواجہ سعد رفیق اپنی نشست سے اٹھ کر سابق صدر آصف علی زرداری کی برابر والی نشست پر جا کر بیٹھ گئے اور کافی دیر تک ان سے تبادلہ خیال کرتے رہے۔