• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر اراضی اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر )احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی نے گوادر اراضی اسکینڈل ریفرنس میں گرفتار نامزد ملزمان سابق تحصیلدار واسسٹنٹ کمشنر آغاظفر ،سابق تحصیلدار محمد جان ودیگر کی جسمانی ریمانڈ میں 12روزہ توسیع کردی احتساب عدالت میں گوادر اراضی اسکینڈل ریفرنس کی سماعت ہوئی اور نامزد گرفتار ملزمان سابق تحصیلدار و اسسٹنٹ کمشنر آغا ظفر، سابق تحصیلدار محمد جان و دیگر کوعدالت میں پیش کیاگیا سماعت کے دوران نیب کی جانب سےملزمان کی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کے احکامات دیتے سماعت ملتوی کردی۔
تازہ ترین