لاہور (خبرنگارخصوصی) سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف کی اہلیہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ مرحومہ سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک عظیم کی بہن تھیں۔ نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی، جس میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے حاضر و سابق جج صاحبان، لاء افسران، جوڈیشل افسران، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ قل و قرآن خوانی آج 04:15 بجے سہ پہر جامع مسجد بلاک E، فیز 8، ڈی ایچ اے لاہور میں ہوگی۔