• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی پول ہم نہیں ان کےسابق ساتھی ہی کھول رہے ہیں،شاہ محمود

Latest News
سکھر ........تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی پول ہم نہیں رابطہ کمیٹی کے سابق ممبراور سابق وزیر ہی کھول رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے سکھر پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے پروفاقی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی۔بھیانک قسم کے الزامات پر بھی حکومت کہتی ہے کہ ثبوت چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اگر ان الزامات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو سپریم کورٹ کو سو موٹو ایکشن لینا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کرپشن کے خلاف احتساب نہیں چاہتیں۔

دونوں جماعتوں نے چیئرمین احتساب لگا یا، اب دھمکیاں دے رہی ہیں۔خدشہ ہے کہ نیا مک مکا ہوگا اور احتساب رک جائے گا۔
تازہ ترین