• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے فضائی آپریشن بحال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے 4 روز تک فضائی حدود کی بندش کے بعد ملک کے چار بڑے ائر پورٹس کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیاہے ۔ان ائر پورٹس سے پی آئی اے کی معمول کی شیڈول پروازیں روانہ ہو رہی ہیں۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر ہوابازی محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ مسافرں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور خاص طور پر سعودی عرب میں عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کے مسافروں کو پروازوں میں ترجیح دی جائے کیونکہ ان کو ویزہ کی مدت میں مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین