کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹین کارپوریشن شہر کی سڑکوں پر موجود رہے اور مختلف مقامات پر آپریشن کی نگرانی کی،کوئٹہ میں دو روز سے جاری بارش اور برفبار ی کے بعد شہر میں نکاسی آب اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی ، ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹین کارپوریشن غلام فاروق لانگو سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر اہلکار دن بھر مختلف شہر کے مختلف مقامات پر آپریشن کی نگرانی کرتے رہے ۔