• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں 54 پتنگ باز گرفتار، ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی

لاہور میں چھٹی کے روز بھرپور پتنگ بازی، کاہنہ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان ڈور پِھرنے سے زخمی ہو گیا،پولیس نے مختلف علاقوں سے 54 پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اتوار کو ہلکی بارش میں لاہوریوں نے خوب پتنگ بازی کی ،پتنگیں لوٹنے والے بھی چھتیں پھلانگتے رہے، ایبٹ روڈ کا رہائشی 21 سالہ نوجوان شہزاد کاہنہ میں ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن کی طرف سے ایس ایچ او کوٹ لکھپت کی سرزنش کی گئی۔

پولیس نے شہر بھر میں کریک ڈاؤن،کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 21،21،سٹی سے 9،اقبال ٹاؤن سے 5 اور صدر ڈویژن سے 2ملزمان کو پتنگ بازی کر نے پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے رات گئے تک 54پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے جبکہ پتنگ بازوں سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کرلی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنزوقاص نذیر کا کہنا ہے کہ پابندی کے باعث کسی کو پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

تازہ ترین