سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)بھارتی جیل میں جنونی ہندوئوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے پاکستانی شہری شاکراللہ کو آبائی گائو ں جیسروالہ کے قبرستان میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ خطے کی انتظامیہ نے 325اسکول بند کردیئے گئے تھے،اہل علاقہ نے شاکراللہ شہید کی میت لانے والی ایمبولینس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور فضا نعرہ تکبیر اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ شاکر اللہ شہید کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔ نماز جنازہ میں وزیر ماحولیات پنجاب محمد رضوان، آر پی او جنیدآفتاب، ملک افتخار حسین، عامر خان، فیصل خاور، ڈی سی سیالکوٹ، ڈی پی او سمیت اعلیٰ حکام کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔