• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭ کھانسی سے نجات کے لیے ایک دیسی انڈا اُبال کر، زردی الگ کرلیں۔ اور زردی میں ایک یا دو چمچ شہد مکس کرکے رات سونے سے قبل کھا لیں ۔ اس کے بعد کوئی شے کھائیں، نہ پانی پئیں۔ یہ نسخہ تین دِن بلاناغہ استعمال کریں۔ کھانسی سے شرطیہ افاقہ ہوجائے گا۔

٭ دَمے کے عارضے کے لیے ایک عدددیسی انڈا، خالص لیموں کے رس میں ڈبو کر شیشے کی بوتل میں بند کرکے، اکیس روز کے لیےرکھ دیں۔اکیسویں روز انڈا کالا پڑ جائے،تو چھلکا توڑ کرکسی پیالی میں مکس کرکےنہار مُنہ ایک چمچ کھالیں۔

٭روزانہ سوکھی میتھی کا قہوہ پینابھی دَمے کے لیے مفید ہے۔

( ریٹائرڈحوالدار، راجہ ظفر محمود ظفری،سکھو، گوجر خان)

٭ نظر کی کم زوری دُور کرنے کے لیے روز رات کو سورج مکھی کے بیج کھائیں۔

٭چہرےکے داغ دھبّے دُور کرنے کے لیے لیموں کا رس اور گلیسرین (ہم وزن) مکس کرکے ایک بوتل میں بَھر کرٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں۔روز رات کوسونے سے قبل چہرے پر لگائیں، چند ہی روز میں چہرہ صاف ہوجائے گا۔

٭لپ اسٹک کے استعمال سے عموماً ہونٹ کالے پڑ جاتے ہیں،اگر زیتون کا تیل اور گلیسرین مِلا کر سونے سے قبل ہونٹوں پر لگالی جائے،تو ان کا کالا پَن دُور ہو جاتا ہے۔

٭دانت صاف کرنے کے لیے میٹھا سوڈا،نمک اور سہاگہ ایک بوتل میں مکس کرلیں اور بطور منجن استعمال کریں۔

(نادیہ یاسمین،صدر، مغل آباد،راول پنڈی)

تازہ ترین