پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے سے باہر کردیا۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لئے 119 رنز کا ہدف دیاتھا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئےکراچی کنگز کی جانب سے لیونگ اسٹون نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 57 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کولن انگرام 31 رنز بنا کرجیت میں حصہ ڈالا۔
اس کے علاوہ بابر اعظم 12، کولن منرو 11، محمد رضوان 10 جبکہ افتخار احمد سفر اسکور پر پویلین لوٹ تھے۔
ملتان سلطانز کے سب سے کامیاب بولر محمد عباس رہے، انہوں نے 4 اوور میں 14 رنز دے کر کراچی کے 2 شکار کیے جبکہ محمد الیاس کے حصہ میں بھی 2 وکٹ آئی۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، جو درست ثابت ہوا، اوپنر عمر صدیق صرف 5 رنز بناکر عثمان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے تھے، ابھی مجموعی اسکور صرف 17 رنز ہی ہوا تھا کہ نئے آنے والے بیٹسمین چارلس کو 7 رنز پر عثمان شنواری ہی نے کلین بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
ونس 16 رنز کی سست رفتار اننگز کھیل کر عمر خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
شعیب ملک نے کسی حد تک مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 26 رنز بناکر عمر خان کو وکٹ دے بیٹھے۔
گرین نے 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، اس طرح ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بناسکی۔
کراچی کنگز کے عثمان شنواری سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 15 رنز کے عوض چار وکٹیں لیں جبکہ عمر خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ کراچی کنگز محمد عامر والدہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے ان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔