• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو 2ارب 73کروڑ 27لاکھ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کو 2ارب 73کروڑ 27لاکھ 22ہزار 437جاری کردیئے ہیں ، محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے فروری 2019کیلئے پی ایف سی شیئر کی مد میں جاری کئے گئے ہیں، میونسپل کارپوریشن ملتان کو 4کروڑ 63لاکھ 62ہزار 250روپے کی ادائیگی کی گئی ہے، دریں اثناملتان سمیت پنجاب بھر کی 35ڈسٹرکٹ کونسلز کو 94کروڑ 17لاکھ 75روپے جبکہ شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کی میونسپل کمیٹیز سمیت 182میونسپل کمیٹیز کیلئے ایک ارب 28کروڑ ایک لاکھ 99ہزار 621روپے کے فنڈز جاری کیئے گئے ہیں، محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈر کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ملتان کیلئے 2کروڑ 51لاکھ 47ہزار روپے ، مظفرگڑھ کیلئے 4کروڑ ایک لاکھ 27ہزار 500روپےسمیت دیگر 35ڈسٹرکٹ کونسل کو پی ایف سی شیئر کی مد میں فنڈز جاری کئے گئے ہیں، میونسپل کمیٹی شجا ع آباد اور جلالپور پیروالا سمیت 182میونسپل کمیٹیز کیلئے ایک ارب 28کروڑ ایک لاکھ 99ہزار 321روپے پی ایف سی شیئر کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین