ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر )نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر تنویر کو دفتر انٹی کرپشن ساہیوال میں انکوائری میں پیش ہونے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے ،واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر تنویر کے خلاف اس وقت کی انکوائری چل رہی ہے جب وہ پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال تھے ،انکوائری بدستور جاری رہنے کی وجہ سے انہیں اب پھر بلایا گیا ہے ،اس ضمن میں پروفیسر ڈاکٹر ظفر تنویر کا کہنا ہے کہ میرے خلاف کوئی درخواست نہیں اور نہ ہی مجھے اس بارے علم ہے سازش کے تحت اس طرح کیا جارہا ہے۔