• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سے شجاع آباد جانے والی کار میں شارٹ سرکٹ سےآگ لگ گئی،تمام افراد محفوظ

ملتان،شجاع آباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)ملتان سے شجاع آباد جانے والی کار میں شارٹ سرکٹ سےآگ لگ گئی تاہم کار میں سوار تمام افراد محفوظ رہے،شجاع آباد کا رہائشی جہانگیر شاہ ملتان سے کار پر شجاع آباد جا رہا تھا چک آر ایس کے قریب گاڑی کی وائرنگ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر کار میں سوار جہانگیر اور دیگر افراد باہر نکل آئے ،اطلاع پر فائر بریگیڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئی تاہم گاڑی مکمل طور پرجل گئی ۔
تازہ ترین