• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، کوئٹہ فتحیاب، لاہور قلندرزاور اسلام آباد کے درمیان کراچی میں میچ اہمیت اختیار کر گیا

ابوظہبی(عبدالماجد بھٹی،نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ کو43 رنز سے ہر اکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی،اس میچ کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے26میچ مکمل ہوگئے،اب ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت8میچ ہفتے سے کراچی میں ہوں گے۔ اسلام آباد کو9میچوں میں پانچویں شکست ہوئی ہےجس کے بعد لاہور قلندرز اور اسلام آباد کے درمیان ہفتےکوکراچی میں ہونے والا میچ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔182رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم9وکٹ پر137رنز بناسکی۔لیوک رونکی نے سب سے زیادہ64اورڈیل پورٹ نے25رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلوی فواد خان نے26 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔سہیل تنویر اور محمد حسنین کو دو دو وکٹ ملے۔یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں9وکٹ پر 181 رنز بنائے ۔احمد شہزاد نے مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی۔ احمد شہزاد نے شاندار اننگز کھیلی اور46گیندوں پر 73 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے انہوں نےایک چھکا اور9 چوکے مارے۔ عمر اکمل نے 27 رنز بنائے جبکہ رائلی روسو نے 23 رنز کی اننگ کھیلی۔فاسٹ بولر فہیم اشرف نے18رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔عماد بٹ نے 40رنز کے عوض تین کھلاڑی آوٹ کئے۔
تازہ ترین