کراچی (اسٹاف رپورٹر)ا سپیشل بینکنگ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طور پر ملو ث سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 11مارچ تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو میگا کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست کی نقول بھی فراہم کردیں۔ منگل کے ر و ز بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ فریال تالپور، حسین لوائی ، عبدالغنی مجید ،نمر مجید، علی کمال مجید سمت دیگر ملزمان پیش ہوئے،و کلانے بتایا کہ ملزم حسین لوائی کے وکیل شوکت حیات 7 مارچ تک چھٹیوں پر ہیں، جبکہ پراسیکوٹر ایف آئی اے بختیا ر چنہ نے عدالت کو آگاہ کیا ملزم اسلم مسعود اسلام آباد میں ہماری حراست میں ہے بیما ری کا علا ج بھی ہو ر ہا ہے او ر سات مارچ کو ریمانڈ کی مدت ختم ہوگی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتا یا کہ آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہیں، استدعا ہے کہ آصف علی زرداری کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کر دی جائے۔ عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 11مارچ تک توسیع کردی۔