• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’متھیرا‘ نے’شہریارمنور‘ کی منگیترکی حمایت کردی

پاکستانی اداکار شہریار منور نے حال ہی میں اپنی منگنی کا اعلان کیا جس کے بعد سے ان کی منگیتر ہالا سومرو کو سوشل میڈیا پر تلخ جملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستانی ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘سے شہرت حاصل کرنے والے پرُکشش اداکار شہریارمنور نے اپنی منگیتر کی تصویر شئیر کی جس کے بعد ان کے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

شہریار کے مداحوں نے لکھاکہ ’بالکل نہیں اچھی لگ رہی ‘،’کسی خوبصورت سے کرتے یہ عجیب سی ہے‘۔

جبکہ ایک خاتون نے لکھا کہ ’ آپ خود بہت خوبصورت ہیں پر آپ کی منگیتر آپ کے ساتھ جچ نہیں رہی‘۔

کچھ لوگوں نے اندازہ لگانےکی کوشش کی کہ شاید والدین کے دبائو میں آکر یہ فیصلہ کیا۔

شہریار کی منگیتر ہالا سومرہ کی حمایت میں پاکستانی اداکارہ متھیرا نے لکھا کہ ’شہریار کی منگیتر کو بر ا کہنے والے اپنی زبان بند کرلیں ،ہالا بہت خوبصورت ہیں‘۔


تازہ ترین