• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ میں شریک ٹیموں کی کراچی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے، کھلاڑیوں کو سخت پروف سیکورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں شامل ملکی شین واٹس اور دیگر غیر کھلاڑی9 مارچ کو کراچی پہنچیں گے۔

اس موقع پر کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی زبردست ہے، آئندہ میچوں میں بھی اچھا کھیلیں گے۔

سرفراز احمد نے کراچی کے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ میچ دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں آکر گراؤنڈ کو بھردو۔

کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

پی ایس ایل فور کا کراچی میں پہلا میچ نو مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا ۔

اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بیٹسمین شین واٹسن کا کہنا تھا کہ میں چودہ سال بعد پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، میرے خاندان دوست بیوی بچے پریشان تھے لیکن ان کی ہی سپورٹ سے یہ فیصلہ ممکن بھی ہوا۔


شین واٹسن کا مزید کہنا تھا کہ میری کوئٹہ گلیڈئیٹرز فیملی نے بھی بہت ساتھ دیا اور سپورٹ کیا، جس کی وجہ سے پاکستان آنا ممکن ہورہا ہے۔

تازہ ترین