• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کیا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(اے پی پی، مانیٹرنگ سیل)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا ،روس،چین سمیت کئی ممالک نے پرائیویٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، دنیا نے ہمارے نقطہ نظر کو تسلیم کیا اور سراہا ہے، بھارت کے اشتعال انگیز اور جارحانہ بیانات کے باوجود صبرو تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا اور ہمارا رد عمل محتاط تھا، پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، پائلٹ کوملکی مفاد میں رہا کیا، شہباز شریف، بلاول بھٹو دفترخارجہ آکر تجاویزدیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو قومی اسمبلی اور اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام سی پیک کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو موثر پیغام دیا ہے، ایک طیارہ حسن صدیقی جب کہ دوسرا نعمان علی خان نے گرایا، بھارتی پائلٹ کی رہائی کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔
تازہ ترین