• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد خان نے سونم کپور کیساتھ ایک اور فلم سائن کرلی

Latest News
ممبئی......بالی ووڈ میں تیزی سے کامیابیوں کا سفر طے کرنے والے پاکستان کے معروف اداکار فواد خان ایک بار پھربالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپورکے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوا د خان نے ایک اور بالی ووڈ فلم سائن کر لی ہے جس میں سونم کپور ان کے مد مقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

انیل کپور کی پروڈیوس کردہ فلم ’’بیٹل آف بیٹورا‘‘ کی کہانی انوجاچوہان کے ایک ناول کے گرد گھومتی ہے جس کے بارے میں فواد خان کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی فلم کی کہانی مکمل طور پر نہیں پڑھی اور سونم کپور بھی اپنی فلم نیرجا میں کافی مصروف تھیں تاہم اب جلد ہی اس فلم کی شوٹنگ اسٹارٹ کردی جائے گی۔
تازہ ترین