• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پہلے میچ کے لیے پرجوش ہیں: انگلش کپتان جوز بٹلر

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر—فائل فوٹو
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر—فائل فوٹو

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ہم پہلے میچ کے لیے بالکل تیار اور پرجوش ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انگلش کپتان نے کہا کہ یہاں ہمیں اچھی ٹریننگ کا موقع ملا، لاہور سے پہلے ابوظبی میں بھی ٹریننگ سیشن کیے۔

جوز بٹلر نے بتایا کہ جیمی اسمتھ ٹیلنٹڈ پلیئر ہیں، وہ ذمے داری کے لیے تیار ہیں، کپتان نے کہا کہ وہ اپنی فارم سے مطمئن اور چیمپئینز ٹرافی کے لیے منتظر ہیں، یہاں کنڈیشنز مختلف ہوں گی۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ پی ایس ایل میں کئی کھلاڑی یہاں کھیل چکے ہیں، انہوں نے اپنے تجربے سے آگاہ کیا ہے، آسٹریلیا پرانا ملک ہے، ایک اچھا میچ ہو گا، جس کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اپنے 3 فاسٹ بولرز کو مس کرے گا لیکن وہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں۔

جوز بٹلر نے آسٹریلیا کے ساتھ اگلے میچ کے بارے میں کہا کہ یہ ایک اچھا میچ ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آ کر بہت پُرجوش ہیں، یہ ایک اچھی پچ لگ رہی ہے، ٹرائی سیریز میں یہاں اچھے رنز ہوئے تھے، پچ کو سامنے رکھ کر ہم نے اچھی پلاننگ کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید