مسلم لیگ نون انٹرنیشنل کے سینئر رہنما اور یورپ کے کوآرڈینیٹر قمر ریاض خان جاپان پہنچ گئے۔
ان کا یہ دورہ مسلم لیگ نون جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور چیئرمین ملک یونس کی دعوت پر عمل میں آیا ہے۔
ایئر پورٹ پر مسلم لیگ نون جاپان کے عہدیداران اور کارکنان نے قمر ریاض خان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر قمر ریاض خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اوورسیز کے صدر، نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں پارٹی نے عالمی سطح پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک کی خدمات بھی انتہائی قابلِ تحسین ہیں جنہوں نے مسلم لیگ نون کو بیرونِ ملک منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
مسلم لیگ ن جاپان کی قیادت نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کو بیرونِ ملک مزید فعال اور مستحکم بنایا جائے گا تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کی سیاسی نمائندگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
قمر ریاض خان اپنے اس دورے کے دوران مختلف سیاسی اجتماعات میں شرکت کریں گے اور مسلم لیگ نون اوورسیز کو مزید مضبوط اور منظم کرنے کے لیے مشاورت کریں گے۔