• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نے آری اٹھا کر اپنے عزائم آشکار کر دیے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے آری اٹھا لی اور ساتھ ہی اعلان بھی کر ڈالا کہ یہ بیورو کریسی کے لیے ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارب پتی کاروباری شخصیت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم مشیر ایلون مسک نے اپنے عزائم سے آگاہ کر دیا ہے۔

ایک تقریب میں انہوں نے ہاتھ میں آری اٹھا کر یہ واضح اعلان کیا ہے کہ یہ بیورو کریسی کے لیے ہے۔

امریکی ریاست میری لینڈ میں ارجنٹینا کے صدر ہاویئر میلی نے ایلون مسک کو مشینی آری کا تحفہ دیا جس کو دیکھ کر سب حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے پر کابینہ تشکیل دیتے ہوئے قریبی دوست اور ارب پتی کاروباری ٹائیکون ایلون مسک کو محکمۂ حکومتی کارکردگی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

ایلون مسک نے اپنی نامزدگی کے اعلان کے فوری بعد تمام سرکاری اخراجات کی تفصیل آن لائن پبلک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ڈیموکریسی نہیں بلکہ بیورو کریسی کے لیے خطرہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید