• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو ان کے گریجویٹ ہونے کےبعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

ماورانے گذشتہ روز اپنے گریجویٹ ہونے کی تصویریں سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں جس میں انہوں نےبتایا کہ وہ یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ماورا کی اس پوسٹ کے بعد سے ان کے مداح سخت تنقید کر رہے ہیں کہ آخر یہ کیسے ممکن ہوگیا، یہ پڑھتی کب تھیں۔

بعض صارفین نے لکھا کہ کبھی بھی یونیورسٹی کے دنوں کی تصویریں شئیر نہیں کیں اور اب اچانک بتا رہی ہیں،یہ سب جھوٹ اورشہرت حاصل کرنے کا طریقہ ہے ۔

کچھ لوگوں نے لکھاکہ پیسے کا کمال ہے،ماورا نے آخر کلاسز لیں کب؟وکالت کی ڈگری کےلیے تو بہت پڑھنا اور محنت کرنی پڑتی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ماورا کے فوٹو شوٹ کی تصویریں لگتی ہیں اور کیا وہ اپنا فوٹو گرافر ساتھ لے کر گئی تھیں۔

تازہ ترین