• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گرین لینڈ‘ کی برف سردیوں میں بھی پگھلنے لگی

برف پوش پہاڑوں کا جزیر ہ گرین لینڈ بھی آب وہوائی تبدیلیوں کی زد میں آنے لگا۔


سائنسدانوں اور آب وہوائی تبدیلیوں کے ماہرین نےسردی میں بھی گرین لینڈ کی برف پگھلنےکا انکشاف کردیا ہے۔

ان پہاڑوں کی برف پگھلنا خطرے کی علامات بتائی گئی ہیں کیونکہ گرین لینڈکی برف پگھلنے سے سمندری سطح میں وافر مقدار میں اضافہ ہونے کا امکا ن ہے جس سے ساحلی علاقوں کے قریب آبادی کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 1992سے2012کے درمیان گرین لینڈ کی برف بہت بڑے تودوں کی شکل میں الگ ہوتی تھی اور پھر رفتہ رفتہ پگھلتی تھی جبکہ اب پورے وسیع و عریض جزیرے کی برف ایک ساتھ پگھلنا شروع ہوگئی ہے۔

پوری دنیا میں ماحولیاتی آلودگی اور آب وہوائی تبدیلیاں ایک بے حد مشکل مسئلہ بن گئی ہیں جن کا فوری حل نکالنا اشد ضروری ہوگیاہے۔

تازہ ترین