• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شخصیات کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام

سیاسی شخصیات کی جانب سے خواتین کے عالمی دن پر ملک کی باصلاحیت خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیغامات شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شیریں مزاری


وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’آج خواتین کا عالمی دن صرف خواتین سے ہمدردی ظاہر کرنے کے لیے نہیں منایا جارہا بلکہ دربدر ہونے والی خواتین کو بااختیار بنانے کا بھی مقصد ہے جن کو معاشرہ تسلیم نہیں کرتا ‘

وزیر برائے انسانی حقوق نے یہ بھی لکھا کہ ہم ریاستی، حکومتی سطح پر آگے بڑھ رہے ہیں لیکن ہمیں خواتین کے لیے بھی سوچ بدلنا پڑے گی۔

شیری رحمان


پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان لکھتی ہیں کہ میں آج عورت مارچ اس لیے کرتی ہوں کیونکہ میں خواتین کے خلاف تشدد تسلیم نہیں کرتی، انہیں کام کی جگہ ہراساں کرنا تسلیم نہیں کرتی، مجھے دائرہ اقتدار میں اپنی آواز سننے کا حق ہے۔ میں اس لیے بھی مارچ کرتی ہوں کے ہمیں بڑھنے کے لیے ایک طویل راستہ ہے‘.

آرمی چیف کا پیغام

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ  نےبھی خواتین کے عالمی دن پر پیغام دیا۔


ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ ’خواتین دفاع پاکستان میں مردوں کے شانہ بشانہ پوری قوت کے ساتھ موجود ہیں، خاص طور پر شہدا کے خاندانوں کی بہادر خواتین قابل قدر ہیں۔‘

جنرل قمر جاوید باجوہ نہوں نے خواتین کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’ملک کو ترقی کی جانب بڑھانے کے لیے پاکستان کی عظیم خواتین کا کردار اور ذمہ داری ہے‘

اسد عمر


وزیر خزانہ اسد عمر لکھتے ہیں کہ ’خواتین کے عالمی دن پر یاد رکھیں کہ پاکستان خوشحال اور پرامن نہیں ہوسکتا جب تک ہم خواتین کو زندگی جینے کا پوری طرح موقع نہ دیں‘۔

ملالہ یوسف زئی:


پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے خواتین کے عالمی دن کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے پیغام دیا کہ تمام لڑکیوں کے لیے قدم اٹھائیں اور انہیں ان کی بھرپور طاقت تک پہنچائیں۔

تازہ ترین