جعلی اکاونٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی نےآصف علی زرداری اور فریال تالپور کے 75 جائیدادوں سے متعلق مائیکرو فلمنگ ریکارڈ طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی اکاؤنٹس کیس میں قائم جے آئی ٹی نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی جائیدادوں کا اسکیننگ ریکارڈ انسپکٹر جنرل مائیکرو فلمنگ بورڈ آ ف ریونیو سندھ سے طلب کرتے ہوئے انہیں ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
جے آئی ٹی کی جانب سے جاری خط میں انسپکٹر جنرل مائیکرو فلمنگ بورڈ آف ریونیو کو 75 کھاتوں کے اسکیننگ ریکارڈ سمیت ہونے کی ہدایت کی ہے۔
دستاویزات کے مطابق تمام کھاتے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے نام پر ہیں، زمینوں اور جائیداد کے اسکیننگ ریکارڈ انٹری کا تعلق ٹنڈوالہ یار، بدین، حیدرآباد، لاڑکانہ، بینظیر آباد اورکراچی جنوبی سے ہے۔