• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو برف پوش پہاڑوں پر برف کے تودے گرنے کا منظر آپ نے دیکھا ہی ہوگا مگر سڑک پر برف کا تودہ گرتے شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

ترکی میں ایسا ہی منظر اُس وقت دیکھا گیا جب بیچ سڑک پر برف کے ڈھیروں بلاکس تودے کی صورت گرتے دکھائی دیئے جس نے وہاں سے گزرتے راہگیروں کو خوفزدہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ عمارت کی چھت سے برف کی صفائی کا کام کر رہی تھی جس کے باعث ایک دم برف بلاکس کی صورت گرتی دکھائی دی۔

اس دوران وہاں موجود افراد بچاؤ کیلئے ادھر ادھر بھاگتے دکھائی دیئے تاہم تمام افراد زد میں آنے سے بالکل محفوظ رہے۔

تازہ ترین