• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے مقبروں کوآثار قدیمہ کی آئندہ سکیموں میں شامل کرنے کا فیصلہ

ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ اور اوقاف اور مذہبی امور کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر میں موجود درباروں اور مقبروں سمیت دیگر آثار قدیمہ کے منصوبے آئندہ سالانہ سکیموں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت امسال پراجیکٹ میں ملتان سمیت صوبہ بھر کی 20 سکیمیں شامل کی جائیں گی جن میں ملتان کی دربار حضرت بہاءالدین زکریا ملتان ،دبار بی بی پاک دامن ،دربار شاہ شمس ،دربار حضرت عبدالوہاب بخاری دائرہ دین پناہ مظفر گڑھ ،دربار حضرت پیر عادل اور ان کے صاحبزادے کی دربار ڈی جی خان ،دربار حضرت سلطان احمد قتال جلالپور پیروالہ ،دربار پیر راجن شاہ لیہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ان کی تعمیر کیلئے 92 کروڑ 5 لاکھ روپے لاگت آئےگی۔ان کے علاوہ لاہور ،پاکپتن ،ننکانہ صاحب ،سیالکوٹ ،جھنگ ،اوکاڑہ سمیت دیگر اضلاع میں ان منصوبوں پر کام کیاجائےگا۔ان سکیموں کو سال 20-2019ء کی سکیموں میں شامل کیا جارہا ہے جن کی پہلی ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی ہے ۔واضح رہے کہ محکمہ اوقاف کی جانب سے امسال پہلی مرتبہ محکمہ آثار قدیمہ کے ساتھ مل کر ان منصوبوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام شروع کیاجائےگا۔
تازہ ترین