• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح خواندگی میں اضافے کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، لہذا تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافے کے لئے تمام اکائیوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانا اور غیر فعال اسکولوں کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے اجلاس کے دوران کیا اجلاس میں کوئٹہ پشین اور قلعہ عبداللہ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اورمتعلقہ افسران نے بھی شرکت کی کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ اسکولوں میں تعلیمی حوالے سے جو مشکلات درپیش ہیں ان کو حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کی کوشش کریں گے اور تمام ایسے سکول جو غیر فعال ہیں انہیں فعال کرنے کے لئے تمام موجودہ سہولتیں بروئے کار لائی جائینگی ،جبکہ اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمارا وژن ہے کہ تعلیم کے زیور سے ہر ایک کو آراستہ کیا جائے کیونکہ ملک و قوم میں ترقی بغیر علم کی نہیں آ سکتی، لہذا تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے ہم سب کو مل کر ایک ٹیم کی صورت میں ایک مؤثر کردار ادا کرنا پڑے گا اور ہر فرد کوا پنے حصے کا کام ایمانداری ،دلجوئی اور نیک نیتی کے ساتھ کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ایسے تمام تعلیمی اداروںکے دورے کر رہے ہیں جہاں سہولیات کا فقدان پایا جارہا ہے وہاں پر تعلیمی ماحول کی فراہمی اور سہولیات مہیا کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کی فعالیت اورسہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں دی گئی تجاویز پر غور ہوااور اس حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ 
تازہ ترین