• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تر سیل بند کئے بغیر راولپنڈی میں پتنگ بازی روکنا ممکن نہیں، سی پی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس افسرراولپنڈی عباس احسن نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں تمام پتنگیں اور ڈوریں خیبر پختونخوا اوراسلام آباد سے لائی جارہی ہیں پتنگ بازی روکنے کے لئے اس کی ترسیل روکنا ہو گی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کے پی کے میں پتنگ بازی کی اجازت اور راولپنڈی میں پابندی عائد کرنے سے پتنگ بازی روکنا ناممکن ہے۔راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد سمیت چار تھانوں کی عمارتوں کی تعمیر کے لئے جلد کام کا آغاز کیا جائے گا ۔کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی میں ضلعی پولیس کا کوئی عمل دخل نہیں،ان تنظیموں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور سی ٹی ڈی کارروائی کر رہے ہیں۔ پولیس نے گاڑی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 5گینگ گرفتار کر کے مجموعی طور پر46گاڑیاں و موٹر سائیکل برآمد کر لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔اس موقع پربرآمد شدہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چابیاں ان کے مالکان کے حوالے کی گئیں سی پی او نے کہا کہ کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث بازیر خان ، فرمان شاہ ، راشد خان ، شبیرخان ، ذبیح اللہ وغیرہ پر مشتمل 5مطلوبہ گینگ گرفتار کئے گئے ۔ شہر میں ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی میں مبینہ طور پر بعض پولیس اہلکار ملوث رہے جن میں ایک اہلکار کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو تفتیش کی مد میں ملنے والے فنڈز انتہائی ناکافی ہیں ،راولپنڈی پولیس کو جورقم ملی ہے اسے اگر تفتیشی افسروں میں تقسیم کیا جائے تو یہ ساڑھے چھ سو روپے فی تفتیش بنتی ہے اورکیس کی تفتیش میں یہ رقم کچھ بھی نہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں تھانہ صادق آباد ، چونترہ ، پیرودھائی اور کلر سیداں کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔
تازہ ترین