• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے ملازمین کا چھٹیوں کے باوجود تنخواہ لینے کا انکشاف

پاکستان ائرلائن (پی آئی اے) میں مزید بے قاعدگیاں سامنے آگئیں۔

باکمال لوگ لاجواب سروس کے سلوگن کے حامل قومی ایئر لائن کے کیبن کریو کا ایک اورکارنامہ سامنے آیا ہے،بغیر اطلاع چھٹیاں کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پی آئی اے کے بعض ارکان کئی سال سے چھٹیوں پر ہیں لیکن اس کے باوجود تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔

مینجر آپریشنز اینڈ فلائٹ شیڈول سروسز کے چھاپے میں پول کھل گیا۔

قومی ائر لائن نے غیرحاضر ہونے والے 54 کیبن کریوز کو شوکاز نوٹس بھیج دیے۔

چھٹیوں اور تنخواہوں کے دوہرے مزے لینے والے پی آئی اے ملازمین میں 45 خواتین اور 9 مرد شامل ہیں۔

تازہ ترین