پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔
نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور کراچی کنگز کے کپتان عمادوسیم ٹاس کےلئے میدان میں اترے۔
سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ ہمیشہ سے ہی بیٹنگ کےلئے سازگار رہی ہے،پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اس لئے کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اعظم خان کی جگہ انور علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ایونٹ میں ٹاپ فور مرحلے کی 3 ٹیمیں فائنل ہوچکی ہیں، جن کےنام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں کو جائے گا اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آج کے اہم ترین میچ میں کراچی کی فائنل الیون میں کپتان عماد وسیم، کولن انگرام،بابراعظم،کولن منرو، لیم لیونگ اسٹون،بین ڈنک، افتخار احمد ،عامر یامین، سہیل خان، عثمان شنواری اور عمر خان شامل ہیں۔
کراچی کنگز کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کپتان سرفراز احمد، انور علی،عمر اکمل، شین واٹسن، ریلی روسو، محمد نواز،براوں، محمد حسنین، سہیل تنویر، احمد شہزاد اور فواد احمد پر مشتمل پر ہوگی ۔
کراچی کنگز کے پاس آج کے میچ سمیت 2 مواقع ہیں اور اسے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے ایک جیت درکار ہے جبکہ لاہور قلندرز کے پاس صرف ایک میچ ہے اور اس میں کامیابی بھی اسے اگلے مرحلے میں براہ راست نہیں پہنچا سکتی،اس کےلئے ضروری ہے کہ کراچی کنگز اپنے دونوں میچز میں شکست سے دوچار ہو۔