• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں99 پتنگ باز گرفتار، ڈور پھرنے سے 4 زخمی

لاہور میں ہر اتوار کی طرح پتنگ بازی ہوتی رہی لیکن اس بار نواحی علاقے کوٹ عبدالمالک میں ڈور پھرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے رات گئے تک 99 افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں چھٹی کے روز پتنگ باز پیچے لڑاتے رہے۔شیخوپورہ کے علاقے میں مختلف واقعات کے دوران 4 افراد گلے پر ڈور پِھرنے سے زخمی ہوئے،جنہیں ریسکیو  نے اسپتال پہنچایا،ڈور سے زخمی ہونے والوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا شہر بھر میں کریک ڈاؤن، لاہوریے نواحی علاقے رائیونڈ میں پتنگ بازی کرنے پہنچ گئے،متعدد گرفتار، پولیس کے جوان سیڑھیاں لے کر چھتوں پر پتنگ بازوں کو پکڑنے میں لگے رہے، رات گئے تک 59 گرفتارکرلیے۔

کینٹ ڈویژن سے 26،ماڈل ٹاؤن سے 24،سٹی سے16،سول لائنز سے 11، اقبال ٹاؤن سے9 اور صدر ڈویژن سے13 پتنگ بازوں کو گرفتار کرکیا گیا۔

پتنگ بازوں سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس بظاہر کارروائی تو کرتی ہے لیکن پتنگ بازی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی،اعلیٰ حکام پولیس کی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ بنائیں۔

تازہ ترین