لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قبائلی علاقوں اور خیبرپختونخواکے صوبائی ناظم کو ہدایت کی ہے کہ حقوق کے حصول کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں۔ صوبے کے حقوق کیلئے ہر ایوان میں آواز اٹھائیں گے۔قبائلی عوام نےپاکستان کیلئےعظیم قربانیاں دیں، صوبے کےحقوق کیلئےہرایوان میں آوازاٹھائیں گے۔پاکستان کےعوام امن پسندلوگ ہیں اورقبائلی عوام نے پاکستان کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں حکومت نےاس کےبدلےمیں قبائلی عوام کوکیادیاہے؟قبائلی عوام نے قائداعظم سے بغیر تنخواہ کے مغربی سرحد کی حفاظت کا وعدہ کیا تھا اور70سال سےوہ وعدہ نبھارہےہیں۔حکومت نے قبائلی علاقوں کےلیےایک ہزارارب روپے، این ایف سی میں 3 فیصدحصہ اوربےروزگاری کے خاتمے کا وعدہ کیالیکن اس جانب ابھی تک ایک بھی قدم نہیں اٹھایا۔انھوں نےکہاکہ قبائلی عوام کے لیے کوئی یونیورسٹی نہیں بنائی گئی اورکوئی ہسپتا ل نہیں بنا۔ان علاقوں کے عوام مریض کو سینکڑوں کلومیٹر دور پشاور کے ہسپتالوں میں لاتے ہیں ۔