• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ،سرگودھا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی رضوان گل جعلی ڈگری الزام سےبری

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہورہائیکورٹ نے مسلم لیگ کے سرگودھا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی رضوان گل جعلی ڈگری کے الزام سے بری کردیا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے رضوان گل کی اپیل پر سماعت کی،رضوان گل کے وکیل نے نشاندہی کی کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی کی پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری لی جوجعلی نہیں ہے،سرگودھا کی مقامی عدالت نے جعلی ڈگری کے الزام میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا لہٰذا رضوان گل کو سنائی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔
تازہ ترین