اسلام آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور من پسند افراد کی بھرتی کیسز کی تحقیقات بند کردیں،نیب ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اسپیکراسد قیصرنے تحقیقات میں نیب سے تعاون کیا اب ان کیخلاف کسی کیس میں تحقیقات نہیں ہورہی ،ہائی کورٹ میں کیس زیرسماعت ہونے پر فیصلہ آنے کی صورت میں جائزہ لیا جائے گا ۔