کوئٹہ (پ ر)شون ادبی دیوان کا ایک اہم اجلاس سابقہ چیئر مین اسحاق ناز کی صدارت میں ہوا جس میں دیوان کے ارکان نے شرکت کی اور اجلاس میں براہوئی ادب اور زبان سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی جبکہ سوال جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں دیگر ارکان کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ،پروفیسر اقبال ناظر،محمد عمر زہری،احمد نعیم،جمیل فرہاد،پروفیسر بلال بلوچ،نظام نذیری،حسن سحر،مجید ارمانی،باقی بلوچ نے شرکت کی۔تنظیم کے انتخابات سے قبل محفل مشاعرہ ہوئی ۔جس کی صدارت نو منتخب چیئر مین باقی بلوچ نے کی۔ محفل کے مہمان خاص عمر زہری تھے،دیوان کے انتخابات ارکان کی باہمی مشاورت سے ہوئے جس کے تحت چیئر مین باقی بلوچ،وائس چیئر مین نظام نذیری ،جنرل سیکرٹری جمیل فرہاد ،جوائنٹ سیکرٹری مجید ارمانی،فنانس سیکرٹری پروفیسر بلال بلوچ،میڈیا سیکرٹری احمد نعیم ،چیف آرگنائزر عمر زہری کے نام سامنے آگئے جبکہ ایگزیکٹو باڈی میں اسحاق ناز،حسن سحر،حامد گل،اسد نصیب،عبید ابدال شامل ہیں۔اجلاس میں ارکان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شون ادبی دیوان ایک کمیٹڈ اورنظریاتی تنظیم ہے جس نے نوجوانوں بالخصوص نئے آنے والے شعراء اور ادیبوں کی ہمیشہ رہنمائی کی ہے اور براہوئی زبان و ادب کی ترقی و ترویج کو اولین اہمیت دی ہے۔