• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر:صدیق رازؔ

صفحات: 200،

قیمت: 300 روپے

ناشر:حرا فاؤنڈیشن، کراچی

’’نہیں راز کوئی راز‘‘ اوّلین مجموعۂ کلام ہے، صدیق رازؔکا۔ مجموعے میں حمد ونعت، مناقب، غزلیات، منظومات، بچّوں کے لیے نظمیں اور زعفرانی کلام شامل کیا گیا ہے۔ وکالت سے تعلق رکھنے والے صدیق راز ؔبنیادی انسانی حقوق کے سلسلے میں ایک انگریزی کتاب بھی تحریر کرچُکے ہیں۔ اپنے احساسات کو الفاظ کا پیکر عطا کرنے والے صدیق رازؔ عمومی طور پر قدیم رنگِ تغزّل پر گام زن دکھائی دیتے ہیں۔اُن کے بارے میں ممتاز ادیب، نقّاد، شاعر اور دانش وَر مسلم شمیم کی یہ رائے اہمیت کی حامل ہے، ’’اُن کے یہاں جذبات کے ساتھ افکار و خیالات کی جھلکیاں بھی غزلوں میں جا بجا نظر آتی ہیں۔ اُن کی شاعری میں سچّائی اور سادگی حاوی عنصر کے طور پر نظر آتی ہے۔‘‘

تازہ ترین