مو ٹر سائیکل اور فٹ بال کا آپس میں کوئی جو ڑ نہیں لیکن یو رپ میں ایک ایسا کھیل بھی کھیلا جاتاہے جس میں ان دونوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔
موٹو بال (Motoball) نامی اس کھیل میں جیسا کہ نام سے ہی ظا ہر ہے با ئیک اور فٹ بال کا نا صرف عمل دخل ہے بلکہ کھلاڑی مو ٹر سائیکل چلاتے ہوئے فٹ با ل کھیلتے ہیں۔
برطانیہ میں بھی گذشتہ دنوں اس دلچسپ اور منفرد ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر بائیکرز نے حصہ لیا۔ مو ٹر سائیکل اور فٹ بال کو یکجا کرتے ہوئے ترتیب دئیے گئے اس مشکل ترین گیم میں دونوں ٹیموں میں پانچ پانچ کھلاڑی تھے۔
جس میں آٹھ بائیک پر جبکہ دو گول کیپر کی خدمات سر انجام دیتے رہے۔مقابلے کے دوران بائیکرز نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گول داغے جبکہ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے شرکاء کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔