• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بے لاگ احتساب کا وعدہ بھول چکی ہے، سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنے دوسرے وعدوں کی طرح بے لاگ احتساب کا وعدہ بھی بھول چکی ہے۔احتساب کے عمل کو جان بوجھ کر خراب کیا جارہاہے تاکہ لٹیروں کو بچ نکلنے کا موقع مل سکے۔ احتساب کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے پر پوری قوم کو افسوس ہے۔لوگ امید لگائے بیٹھے تھے کہ احتساب کے نتیجے میں لوٹی ہوئی دولت واپس آئے گی توغربت اور مہنگائی سے جان چھوٹے گی مگر موجودہ صورتحال نے عوام کو مزید پریشان کردیا ہے۔ نیب کے پاس کرپشن کے 150میگا اسکینڈلز پڑے ہیں مگر ان پر کوئی ہاتھ ڈالنے والا نہیں۔ پاناما کے 436ملزموں کو کیوں نہیں پوچھا جارہا، بھرپور اور بے لاگ احتساب کے بغیر ملک کو کلین اور کرپشن فری پاکستان نہیں بنایا جاسکتا۔موجودہ حکومت میں بیٹھے لوگ خود بھی ظلم و جبر اور استحصالی نظام کی پیداوار ہیں اور اسی نظام کو قائم رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین