راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل/ایجنسیاں)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو نیب زدہ لوگوں سےکوئی خطرہ نہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست کا کوئی مستقبل نہیں،عمران نے اجازت دیدی ایل این جی کیس میں نیب میں پیش ہونے جارہا ہوں، شہباز شریف کنگ سائز لوٹے ہیں، بلاول نواز شریف سے راستہ پوچھنے جیل گئے،راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1700 کلو میٹر ٹریک پر نئی پٹڑی ڈال رہے ہیں جب کہ نالہ لئی ہمارا اہم پروجیکٹ ہے جس کا ڈیزائن بھی منتخب کرلیا گیا ہے، راولپنڈی میں ایک نرسنگ ہسپتال، کالج اور اسکول بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حکمران برسراقتدار آئے جنہوں نے شہر کے ساتھ ظلم کیا تاہم نالہ لئی بہت بڑا پروجیکٹ ہے جو شہر کا نقشہ بدل دے گا، پروجیکٹ کاافتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔