• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف مقدمات میں ایس ایچ او نیو ملتان اور گلگشت سےجواب طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان سے 15 مارچ کو جواب طلب کر لیا ہے،فاضل عدالت میں محمد ریحان نے درخواست دائر کی تھی ، فاضل عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت سے آج جواب طلب کرلیا ہے، عدالت میں ملتان کی حنا بی بی نے درخواست دائر کی تھی، فاضل عدالت نے تشدد کے ملزم مقبول کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس تھانہ مخدوم رشید سے 18 مارچ کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے،فاضل عدالت نے منظور پشین کی کال پر احتجاج کے مقدمہ میں نامزد ممبر بار ندیم پاشا اور طالبعلم فضیل اصغر کی عبوری ضمانت کنفرم کرتے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ جنید حفیظ کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،صارف عدالت نے ناقص ماربل فروخت کرنے والے دکاندار عارف خان کو باقی 5 ہزار روپے ہرجانہ فوری طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں ملتان کے عامر بھٹی نے درخواست دائر کی تھی ، سیشن عدالت نے حبس بے جا کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بوہڑ گیٹ کو محبوس بچی آج 13مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں سونیا بی بی نے شوہر غلام قنبر اقبال کیخلاف درخواست دائر کی تھی ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں 6 ملزموں حافظ ساجد عمران کا 4 روزہ، علی رضا کا 3 روزہ اور فدا حسین، محمد ارشاد، محمد شفیق اور آصف کا 2،2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے ، منشیات کے ملزم غلام عباس کو ایک سال پروبیشن پر رہنے کا حکم دیا ہے،جبکہ مقامی زمیندار سید رفیع رضا شاہ کیخلاف اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں متاثرہ لڑکی ارم خان کی جانب سے الزامات غلط قرار دینے کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔
تازہ ترین