کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی نے گوادر اراضی اسکینڈل میں گرفتار سابق اسسٹنٹ کمشنر آغاظفر ،سابق تحصیلدار محمد جان جمالدینی ودیگر کو جوڈیشل کرکے جیل بھیج دیاگرفتارملزمان سابق اسسٹنٹ کمشنر وتحصیلدار آغاظفر ،سابق تحصیلدار محمد جان ودیگر کو عدالت میں پیش کیاگیا اور نیب کی جانب سے ملزمان کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مستردکرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ۔ اور سماعت 19مارچ تک کیلئے ملتوی کردی ۔