• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی سے کئی گاڑیاں تباہ


تیز رفتاری اکثر اوقات بڑے حادثوں کا سبب بن جاتی ہے جن میں نہ صرف مالی بلکہ جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے۔

چین کی ایک سڑک پر بھی ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

بارش کے باعث سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور بریک نہ لگا پایا اوردوسری سڑک پر جا کر وہاں کھڑی گاڑیوں کو ٹکر دے ماری۔

حادثے میں کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین