• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں تمہیں ایسے دو دن اور دو راتوں سے باخبر نہ کروں،جس کی مثال تم نے کبھی نہ دیکھی ہوگی۔ صحابۂ کرامؓ نے عرض کیا، اے اللہ کے رسولﷺ ضرور مطلّع فرمائیں۔ آپﷺ نے فرمایا: ان دو دنوں میں پہلا وہ دن ہے جب اللہ کی طرف سے موت کا پیغام آئے گا،تم اُس وقت یا تو رضائے الٰہی کے مستحق قرار دیے جائو گے یا اس کے عتاب(عذاب) کے۔ دوسرا دن وہ ہے جب اللہ کے روبرو پیش ہو گے (یوم حساب) اور ہاتھوں میں نامۂ اعمال ہوگا۔ ان دو راتوں میں پہلی رات وہ ہے جو قبر میں جانے کے بعد میّت پر پہلی رات گزرتی ہے،ایسی رات اُس نے کبھی دیکھی نہ ہوگی۔دوسری رات وہ ہے جس کی صبح قیامت ہوگی اس رات کے بعد پھر کوئی رات نہ ہوگی۔

تازہ ترین