• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو ملک دشمن کہہ کر حکومت مودی والی پالیسی چلا رہی ہے، بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوملک دشمن کہہ کر حکومت مودی والی پالیسی چلارہی ہے‘ یہ دھاندلی کے با وجودہم سے سندھ نہیں چھین سکے تواب سازش کررہے ہیں‘ حکومت پہلے انسان بنے پھرحکمران‘عوام پس رہے ہیں، جو وزیر کہہ رہے ہیں معیشت ترقی کررہی ہے وہ مستعفی ہو جائیں ۔ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو بے نظیر بھٹو شہید پارک میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔بلاول نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پھل دار درخت لگائیں تاکہ عوام کو آکسیجن اور ٹھنڈک کے ساتھ پھل کھانے کا موقع بھی مل سکے۔ زرداری کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں‘بھارت میں مودی پالیسی چل رہی ہے، اپوزیشن کو ملک دشمن قرار دو، مودی جیسی پالیسی پی ٹی آئی میں بھی چل رہی ہے‘چیئرمین پی پی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی اپوزیشن کا مطالبہ ہے‘ ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے۔بھارت پانی دہشت گردی کرکے پاکستان کا پانی روکتاہے،جب تک ہم ارساکوصحیح نہیں کریں گے اس وقت تک میں بھارت کو کیسے جواب دوں‘پانی کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔

تازہ ترین